ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مودی کے ”میک ان انڈیا“کی طرح یوگی کا”میک ان یوپی“، برانڈایمبیسڈر کی تلاش میں حکومت

مودی کے ”میک ان انڈیا“کی طرح یوگی کا”میک ان یوپی“، برانڈایمبیسڈر کی تلاش میں حکومت

Wed, 05 Jul 2017 22:21:55  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،5جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)میک ان انڈیا کی طرح اب ”میک ان یوپی“کا سیکشن بنے گا۔یوگی حکومت نے ایک نئی صنعتی پالیسی بنائی ہے۔اس پالیسی کے لئے نومبر میں میگا شو منعقد ہوگا،جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہوں گے۔یوپی کی یوگی حکومت مرکز کی مودی حکومت کے راستے پر ہے۔میک ان انڈیا کی طرز پر میک ان یوپی نام سے نیا سیکشن بننے جا رہا ہے۔کابینہ کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ ہوا ہے۔صنعت کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے نومبر کے مہینے میں ایک میگا شو کرنے کی تیاری ہے۔
اس کے ساتھ ہی یوگی حکومت کو ایک ایسے سیلیبرٹی کی تلاش ہے جو یوپی کا برانڈ سفیر بن سکے،بہت سے نام بحث میں ہیں لیکن یوگی آدتیہ ناتھ نے اب تک کسی کو حتمی نہیں کیا۔حکومت چاہتی ہے کہ مشہور شخصیت رام پور کے چاقو، علی گڑھ کے تالے، وارانسی کی ساڑیاں، بھدوہی کے قالین، مرادآباد کے پیتل کے سامان، آگرہ کے جوتے /پیٹھے اور کانپور کے لیدر کے سامان کی تشہیر کر سکے۔
 


Share: